اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے وزیر اطلاعات عمران زعبی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت شام، لبنان اور فلسطین کے خلاف جارحیت کرنے کی وجہ سے دہشتگردی کی نمائندہ ہے۔ عمران زعبی نے اتوار کے دن المنار ٹی وی چنیل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قنیطرہ پر اسرائیل کا حملہ کوئی اچانک ہونے والا واقعہ نہیں ہے بلکہ یہ حملہ دہشتگرد گروہوں کی حمایت کے تناظر میں کیا گيا ہے اور یہ حملہ اس غاصب حکومت کی تشکیل سے شروع ہونے والے اس کے مظالم کا تسلسل بھی ہے۔ زعبی نے مزیدکہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کرنے والے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو معلوم ہونا چاہۓ کہ وہ شام ، لبنان اور فلسطین کے خلاف اقدامات انجام دینے کی وجہ سےخود ہی دہشتگردی کے نمائندہ ہیں۔ عمران زعبی نے مزید کہا کہ جو لوگ شام ، اس کے اتحاد اور فوج کو ضرب لگانے کی کوشش کررہے ہیں وہ درحقیقت شام ، فلسطین اور عرب دنیا کےخلاف صیہونیوں کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲